اسرائیلی انتظامیہ نے عبرانی سال نو کی تقریبات کے دوران آج جمعرات اور کل جمعہ کو یہودیوں کے مذہبی تہ وا ر ’’عید العرش‘‘ کے موقع پر الخلیل میں مقدس مقام مسجد ابراہیمی کو مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
ان دو ایام میں صرف یہودی آباد کاروں کو مسجد ابراہیمی میں داخلے اور عبادت کی اجازت حاصل ہو گی اور ان ایام میں
کوئی مسلمان اس مسجد میں داخل نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی مسجد میں اذان دی جا سکے گی۔
الخلیل شہر میں محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے داخلے کے لیے بند رہے گی اور یہودی آباد کاروں کو مسجد میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔